ڈپٹی کمشنر بارکھان کی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سن کر فوری ازالہ کے احکامات

بدھ 23 جولائی 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین بھنگر، مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی افسران، قبائلی عمائدین، صحافی، اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔کھلی کچہری کا مقصد عوامی شکایات کا براہِ راست جائزہ لینا، عوامی نمائندوں اور شہریوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ان کے مسائل کو فوری حل کرنااور ضلعی سطح پر پائے جانے والے انتظامی خلاکو کم کرنا تھا۔

شہریوں نے اس موقع پر پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، صحت و تعلیم کی ناقص سہولیات، سڑکوں کی خستہ حالی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، صفائی ستھرائی،چوری کے بڑھتے ہوئے رحجان کو کرنا بلکہ ان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دینا۔

(جاری ہے)

منشیات کی روک تھام ،ٹیچر کی پوسٹوں پر سی آر سی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی سے متعلق شکایات پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے شہریوں کے مسائل کو نہایت توجہ سے سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی کئی شکایات کے فورازالے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ انتظامیہ براہ راست عوامی مسائل سے آگاہ رہ سکے اور ان کے حل کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔