سائبر کرائم ایجنسی فیصل آباد کی کارروائی، فنگر پرنٹ چوری کر کے بنک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار

بدھ 23 جولائی 2025 22:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) سائبر کرائم ایجنسی فیصل آباد نے فنگر پرنٹ چوری کر کے بنک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم ایجنسی فیصل آباد کی ٹیم نے کارروائی کرکے شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کر کے بنک اکاؤنٹ کھلوانے والے گروہ کے اراکین محمد آصف, محمد خان، اصغر مہدی وغیرہ کو سرگودھا سے گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ حکام نے بتایا کہ جس کے نام پر سم ایشو کروائی جاتی ہے اس کے علم میں ہی نہیں ہوتا کہ اسکا نشان انگوٹھا استعمال ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھمب امپریشن (نشان انگوٹھا) مختلف اداروں سے غیر قانونی طور پر حاصل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری اداروں کے ڈیٹا بیس سے عوام کا نشان انگوٹھا جرائم پیشہ افراد کو بیچنے والی چھپی کالی بھیڑوں کے سامنے آنے کا امکان ہے۔

پہلے نشان انگوٹھا سلیکون کا بنایا جاتا تھا اب یہ بھی ڈیجیٹل بنا کر استعمال کیا جانے لگا ہے۔سینکڑوں ڈیجیٹل تھمب ایمپریشنز (نشان انگوٹھا) اور ان پر ایکٹو کی گئی سمیں ، ڈیجیٹل ڈیوائسزاور برانچ لیس بنک اکاؤنٹس کا ریکارڈ سائبر کرائم ایجنسی نے تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ 151/2025 درج کر لیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :