بٹگرام کے بی ایچ یوز اور آر ایچ سی میں خصوصی صفائی مہم

جمعرات 24 جولائی 2025 12:12

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی خصوصی ہدایات پر بی ایچ یوز اور آر ایچ سی میں خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران مرکز صحت کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں صفائی ستھرائی، جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ اور کچرے کی موثر طریقے سے تلفی کو یقینی بنایا گیا۔ اس صفائی مہم کا مقصد مریضوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور مختلف بیماریوں کی روک تھام تھا۔ ڈپٹی کمشنر اشتیاق احمد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر کے تمام صحت مراکز میں صفائی و حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔