صادق آباد،ڈپٹی کمشنر زیر صدارت اجلاس میں شوگر ملز کے نمائندوں اور چینی ڈیلرز کے درمیان تلخ کلامی

جمعرات 24 جولائی 2025 12:21

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان خرم پرویز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شوگر ملز کے نمائندوں اور چینی کے ڈیلرز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شوگر ملزکے نمائندوں نے مئوقف اختیار کیا کہ ہمارے حکومت سے 165 روپے فی کلو چینی لاہور کے شوگر بروکرز کو فروخت کرنے بارے معاملات طے پائے تھے جس کے باعث چینی اخراجات و کمیشن ڈال کر 175 روپے فی کلو گرام تک شوگر ڈیلرز کو ملے گی۔

جبکہ دوسری جانب چینی ڈیلرز کا مئوقف ہےکہ جب ہمیں چینی 175 روپے فی کلو گرام ملے گی تو ہم کیسے 173 روپے فروخت کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر شوگر ملز نمائندے اور ڈیلرز حضرات اپنے معاملات ہرصورت حل کریں ،چینی حکومتی ریٹ کے مطابق 173 روپے فی کلو ہی فروخت کی جائے گی۔یاد رہے کہ شوگر ملز نمائندے اور چینی ڈیلرز کے درمیان چینی کی قیمت کا تعین کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :