
موت کے بعد حمیرا اصغرکی واٹس ایپ ڈی پی کیسے غائب ہوئی سوال نے تفتیشی ٹیم کو الجھا دیا
جمعرات 24 جولائی 2025 14:32

(جاری ہے)
اداکارہ کے قریبی ساتھی اور ہیئر اسٹائلسٹ دانش مقصود کے مطابق، حمیرا کے واٹس ایپ پر 5 فروری کے بعد بھی تبدیلیاں دیکھی گئیں۔
سوال یہ ہے کہ اگر اداکارہ اکتوبر میں ہی وفات پا گئی تھیں تو یہ ڈیجیٹل تبدیلیاں کس نے کیں کیا کسی نے ان کا موبائل استعمال کیا یا پھر اکانٹ کسی اور ڈیوائس پر متحرک رہا تفتیشی حکام اس پہلو پر بھی غور کر رہے ہیں کہ واٹس ایپ اکائونٹ اگر 120 دن تک غیر فعال رہے تو خود بخود ڈیلیٹ ہو جاتا ہے اور پروفائل تصویر بھی غائب ہو جاتی ہے۔ اگر یہ اصول لاگو کیا جائے تو 7 اکتوبر 2024 سے 120 دن بعد، یعنی 4 فروری 2025 کو اکائونٹ غیر فعال ہوا ہوگا۔ لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا حمیرا اصغر کا فون کب تک انٹرنیٹ سے منسلک رہا۔مزید یہ کہ فلیٹ سے ملنے والی لاش کے ساتھ مٹی کے برتنوں میں سفید سفوف بھی ملا ہے، جس پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اسے لاش کی بو کو دبانے کے لیے استعمال کیا گیا۔پولیس حکام اب نہ صرف موت کے اصل اسباب کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ اس ڈیجیٹل معمہ کو بھی سلجھانے میں مصروف ہیں کہ اداکارہ کے واٹس ایپ ڈی پی اور لاسٹ سین کیسے اور کب غائب ہوا حمیرا اصغر کی المناک موت نے نہ صرف ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جن کے جوابات تاحال دھند میں لپٹے ہوئے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نا مور کلاسیکل و غزل سنگر استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کو منائی جائے گی
-
فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی
-
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
-
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا اعلان کر دیا
-
ننھے سوشل میڈیا اسٹاراحمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال
-
رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت
-
ایچ پی وی کو کورونا ویکسین سے نہ ملائیں، شہزاد رائے
-
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
چاہتا ہوں میرا بالی وڈ میں ڈیبیو اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ہو، گلوکارثمرجعفری
-
عامرخان نے اپنی فلم’’ لال سنگھ چڈھا ‘‘کے ناکام ہونے کی وجہ بتادی
-
امریکی اداکارہ شارلیز تھیرون کی گاڑی چوری ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.