تاندلیانوالہ دو سال بعد اشتہاری ملزم بالآخر پولیس کی گرفت میں آ گیا

جمعرات 24 جولائی 2025 15:25

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) دو سال بعد اشتہاری ملزم بالآخر پولیس کی گرفت میں آ گیاتھانہ سٹی تاندلیانوالہ کی حدود میں اگست 2023 میں چک 592 گ ب کے رہائشی ارشاد کے ساتھ کھڈاں والی سٹاپ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دو سال بعد پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی شعیب شیخ اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری ملزم عبدالغفور کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے مطابق ارشاد اپنی فیملی کے ہمراہ گاں سے تاندلیانوالہ شہر آرہے تھے جب کھڈاں والی سٹاپ کے قریب ڈاکوں نے انہیں لوٹ لیا تھا۔ اس واقعے کی ایف آئی آر نمبر 984/23 تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج کی گئی تھی۔ دو سال تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی، تاہم سی پی او کی ہدایت پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر ملزم عبدالغفور کو دھر لیا۔ایس ایچ او شعیب شیخ نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔