ایس ایس ڈبلیو ایم بی ٹرافی انٹر اکیڈمی گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں3 میچوں کا فیصلہ

جمعرات 24 جولائی 2025 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)مئیرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب صدیقی کی زیر سر پرستی کے بی اے اور فردوس اتحاد کے زیر اہتمام انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پرجاری ایس ایس ڈبلیو ایم بی ٹرافی انٹراکیڈمی گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گیا پہلے میچ میں ڈاکٹر رتھ فائو اکیڈمی نے عابدہ طوسی اکیڈمی کو 10-4 پوائنٹس سے شکست دے دی ونر ٹیم کی جانب ہے انیبا نے 6 جھیل نے 2 اور عتیقہ نے 2 جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے عروج نے 2،حفظہ اور ام ہانی نے ایک ایک پوائنٹ اسکور کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں بے نظیر بھٹو شہید اکیڈمی نے شہید پائیلٹ آفیسر مریم مختار اکیڈمی کو با آسانی 22-6 پوائنٹس سے شکست دے دی ونرٹیم کی جانب سے فاطمہ نے 12 فریحہ اور سمران نے 4 اور 2 پوائنٹ اسکور کئے رنر ٹیم کی جانب سے حدیشا ،دیبا ، اور بریرا نے 2.2 پوائنٹ اسکور کئے تیسرے میچ میں امجد علی اکیڈمی نے محمد خان اکیڈمی کو 35-29 پوائنٹس سے شکست دے دی ونر ٹیم کی جانب سے سمیر سلیم نے 20 عبد الصمد نے 12 اور عد الہادی نے 2 جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 15 یش کمار نے 10اور عبد الرافع نے 4 پوائینٹس اسکور کئے ان میچوں میں زاہد ملک، انٹر نیشنل ظفر اقبال چوہدری، حاجی محمد اشرف، انجینئر زین العابدین چنہ،نعیم احمد ، راج کمار لکھوانی اور محمد عثمان نے ٹیکنکل آفیشلز، ریفریز اور اسکورر کے فرائض انجام دیئے ۔