غزہ پر اسرائیلی ظلم کی نئی لہر، 24 گھنٹوں میں مزید 100 فلسطینی شہید

جمعرات 24 جولائی 2025 17:05

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)غزہ پر اسرائیلی ظلم کی نئی لہر،اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 فلسطینی شہید جبکہ 534 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے خوراک کے متلاشی، بیگھر پناہ گزین اور نقل مکانی کرتے افراد کو نشانہ بنایا، بھوک سے 80 بچوں سے سمیت ایک سو11 فلسطینی شہید ہوچکے۔وسطی علاقے میں صیہونی بربریت کا شکار 13 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، شہدا کی مجموعی تعداد 59 ہزار 219 ہوگئی جبکہ 1لاکھ 43 ہزار 45 فلسطینی زخمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :