کوہستان لوئر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے احاطہ میں پودے لگا کر مون سون شجرکاری مہم میں حصہ لیا

جمعرات 24 جولائی 2025 17:30

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) موسمِ برسات شجرکاری مہم کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر عبدالولی خان نے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ و اردگرد میوہ دار پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع فارسٹ اور ڈپٹی کمشنر آفس کے تمام اہلکاران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات ضلع کوہستان لوئر کی جانب سے اس مہم کے دوران مختلف اقسام کے میوہ دار پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ ضلع بھر میں سرسبزی، شادابی اور ماحولیاتی بہتری کو فروغ دیا جا سکے۔

شجرکاری کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے محکمہ جنگلات کے افسران کو تمام لگائے گئے میوہ دار پودوں کی دیکھ بھال اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں پودے لگائے جائیں گے، جن کی دیکھ بھال متعلقہ محکمے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :