کاشتکاروں کو شکرقندی کی اگیتی فصل کی برداشت میں تساہل سے گریز کا مشورہ

جمعرات 24 جولائی 2025 18:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) فیصل آبادکے زرعی ماہرین نے شکرقندی کے کاشتکاروں کو کہا ہے کہ اگیتی فصل کی برداشت اگست میں شروع ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بیلوں کوکاٹ کر شکرقندی کو کسی وغیرہ کی مدد سے نکالاجاسکتا ہے اوربرداشت کے15سے20دن بعدتک شکرقندی کو27سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر شکرقندی کو گودام میں محفوظ کرنا ہو تو وہاں پر نمی70 فیصد ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ گودام میں شکرقندی محفوظ کرنے کے 2،3ماہ بعد اس کی مٹھاس میں اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ اس میں نشاستہ ہوتا ہے اس عرصہ کے دوران شکر میں تبدیل ہوجاتا ہے۔