کمشنر پشاور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر پشاور کی نگرانی میں منشیات سے پاک پشاور مہم جاری

جمعرات 24 جولائی 2025 19:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی نگرانی میں منشیات سے پاک پشاور مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہم کے سلسلے میں انتظامی افسران نے گزشتہ روز ’’دہ حق آواز‘‘ منشیات بحالی مراکز کا دورہ کیا۔انہوں نے بحالی مراکز میں زیر علاج افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انتظامی افسران نے بحالی مراکز انتظامیہ کو زیر علاج افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :