سیالکوٹ پولیس کی کارروائیاں، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد، 13 افراد گرفتار

جمعرات 24 جولائی 2025 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) سیالکوٹ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ31لٹر شراب اور6کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 13افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص منیر سے540گرام چرس، تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ سے تنویر سے پستول اور تین گولیاں،تھانہ اگوکی کے علاقہ سے اختر عباس سے ایک کلو260گرام چرس، سنیل کنول سے ایک کلو240گرام چرس، آصف اقبال سے پستول اور تین گولیاں اور سلمان سے ایک کلو240گرام چرس، تھانہ موترہ کے علاقہ سے مومن سے ایک کلو30گرام آئس، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے امتیاز سے رائفل اور تین گولیان، علی رضا سے پستول اور دو گولیاں اور کلیم سے پستول اور تین گولیاں، تھانہ بیگوالہ کے علاقہ سے افضل سے31لٹرشراب، رضوان سے پستول اور تین گولیاں اور تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سے عمر سے ایک کلو210گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :