تمبو ،مسلح ڈاکو پولیس اہلکاروں سے موٹرسائیکل اورسرکاری اسلحہ ودیگراشیاء چھین کرفرار

جمعرات 24 جولائی 2025 21:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) نصیرآباد تمبو میں ڈاکو پولیس پر بھاری پڑ گئے گزشتہ شب ڈاکووں نے پولیس سے اپنا بدلہ سود سمیت واپس لے لیا دن کے اوقات کار میں ڈاکووں نے مگسی شاخ پر دوران گشت دو پولیس اہلکاروں سے موٹر سائیکل سرکاری اسلحہ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق منجھوشوری پولیس نے گزشتہ شب ڈاکووں سے فائرنگ کے تبادلے میں موٹر سائیکلوں اسلحہ برامد کیا ڈاکووں نے بھی پولیس سے اپنا بدلہ لے لیا منجھوشوری پولیس کی حدود مگسی شاخ کے مقام پر دو پولیس اہلکاروں وزیر خان اور رکھیہ رڈ سے سرکاری موٹر سائیکل سرکاری اسلحہ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جا?ئیوقوع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی گئی ۔