ایل ڈی اے نے تجاوزات بنے پلاٹوں کو جناح مارکیٹ میں تبدیل کر کے ایک ارب سے زائد ریونیوحاصل کر لیا

جمعرات 24 جولائی 2025 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ایل ڈی اے نے 30 سال سے تجاوزات بنے پلاٹوں کو جناح مارکیٹ میں تبدیل کر کے ریکارڈ ریونیو اکٹھا کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے نے گزشتہ روز رواں مالی سال کے پہلے نیلام عام میں ایک ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا، وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون میں نیلامی عمل کا خود جائزہ لیا،ایل ڈی اے نے جناح مارکیٹ،چائلڈ ویلفیئر سینٹر ٹائون شپ کے 45کمرشل پلاٹ ایک ارب11کروڑ 55لاکھ 94ہزار روپے میں نیلام کیے، نیلام عام میں جناح مارکیٹ اور چائلڈ ویلفیئر سنٹر ٹائون شپ کی دکانیں شامل تھیں۔

ترجمان کے مطابق پلاٹ نمبر26اے3کروڑ98لاکھ94ہزار رروپے اور پلاٹ نمبر25اے 3کروڑ60لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح پلاٹ نمبر24اے 3کروڑ64لاکھ روپے، پلاٹ نمبر23اے3کروڑ68لاکھ روپے ، پلاٹ نمبر22اے 3کروڑ70لاکھ روپے ، پلاٹ نمبر40،چارکروڑ10لاکھ روپے، پلاٹ نمبر39،چارکروڑ روپے ، پلاٹ نمبر38تین کروڑ88لاکھ روپے ، پلاٹ نمبر37چارکروڑ،پلاٹ نمبر19دو کروڑ 80لاکھ روپے ،پلاٹ نمبر17دوکروڑ60لاکھ روپے، پلاٹ نمبر16دوکروڑ44لاکھ ،پلاٹ نمبر15کارنردوکروڑ90لاکھ،پلاٹ نمبر18دوکروڑ70لاکھ، پلاٹ نمبر31اے،کارنر3کروڑ24لاکھ ،پلاٹ نمبر31بی دوکروڑ76لاکھ روپے ، پلاٹ نمبر31ا ی دوکروڑ90لاکھ، پلاٹ نمبر32اے دوکروڑ94لاکھ، پلاٹ نمبر33اے تین کروڑ10لاکھ،پلاٹ نمبر27بی ایک کروڑ90لاکھ، پلاٹ نمبر27سی ایک کروڑ80لاکھ ،پلاٹ نمبر27ڈی کارنردوکروڑ62لاکھ، پلاٹ نمبر1کارنرتین کروڑ16لاکھ،پلاٹ نمبر2دوکروڑ36لاکھ، پلاٹ نمبر3دوکروڑ11لاکھ روپے ،پلاٹ نمبر4دوکروڑ8لاکھ، پلاٹ نمبر5ایک کروڑ88لاکھ،پلاٹ نمبر6ایک کروڑ74لاکھ،پلاٹ نمبر46کارنرتین کروڑ17لاکھ، پلاٹ نمبر47دو کروڑ60لاکھ، پلاٹ نمبر48کارنردوکروڑ62لاکھ،پلاٹ نمبر53کارنردوکروڑ71لاکھ، پلاٹ نمبر54ایک کروڑ76لاکھ،پلاٹ نمبر55ایک کروڑ53لاکھ روپے ،پلاٹ نمبر56ایک کروڑ60لاکھ، پلاٹ نمبر57ایک کروڑ92لاکھ، پلاٹ نمبر58ایک کروڑ56لاکھ ،پلاٹ نمبر59ایک کروڑ44لاکھ، پلاٹ نمبر60ایک کروڑ 51لاکھ، پلاٹ نمبر61کارنرایک کروڑ80لاکھ ،پلاٹ نمبر13کارنرچائلڈ ویلفیر سینٹرایک کروڑ22لاکھ، پلاٹ نمبر14چائلڈ ویلفیر سینٹر73لاکھ، پلاٹ نمبر15چائلڈ ویلفیر سینٹر80لاکھ، پلاٹ نمبر16چائلڈ ویلفیر سینٹر85لاکھ اور پلاٹ نمبر17کارنرچائلڈ ویلفیر سینٹرایک کروڑ 12لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔

ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے آکشن کمیٹی اراکین نے نیلامی کی نگرانی کی،ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ہائوسنگ، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر ہائوسنگ فور اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :