کراچی،پولیس جانب سے تھانہ منگھوپیر کے علاقے جام ساکرو گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیاگیا

سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا تھا،ایس ایس پی ویسٹ

جمعہ 25 جولائی 2025 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس جانب سے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ/آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق جمعہ کوبھی تھانہ منگھوپیر کے علاقے جام ساکرو گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے کومبنگ/سرچ آپریشن کیاگیا۔ترجمان ویسٹ پولیس کے مطابق کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی۔اس دوران بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔آپریشن میں ڈی ایس پی منگھوپیر کی زیرنگرانی ایس ایچ او منگھوپیر اور پیرآباد ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا تھا۔

متعلقہ عنوان :