ڈی آئی جی سکھررینج نے محرم الحرام کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے

جمعہ 25 جولائی 2025 15:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ڈی آئی جی سکھر رینج نے محرم الحرام کے دوران پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی پر افسران و جوانوں کو اعزاز اور انعامات دیئے ۔ ترجمان ڈی آئی جی سکھر کے مطابق ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چچڑ نے محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات، بہترین کوآرڈینیشن اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی پر افسران و جوانوں کو اعزازات اور سرٹیفکٹ دیئے ہیں ، اس سلسلے میں رینج آفس سکھر میں منعقدہ تقریب میں جوانوں کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انسپکٹر موسی میمن،انسپکٹر سعید قاضی، انسپکٹر عبدالوقار چنہ،انسپکٹر طارق منظور سومرو،سب انسپکٹر مہتاب علی عباسی،اے ایس ائی ہدایت اللہ کولاچی ،ہیڈ کانسٹیبل غلام شبیر بھنڈ،کانسٹیبل علی انور دایو، کانسٹیبل ظہیر احمد شاہ، کانسٹیبل حبیب شاہ کو سی سی 11 تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیئے گئے ۔ ڈی آئی جی سکھر رینج نے کہا کہ تمام پولیس افسران اور جوانوں نے محرم الحرام پر جانفشانی، ایمانداری اور جذبۂ خدمت سے فرائض انجام دیئے جس کی وجہ سے سکھر رینج میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رہی جو قابلِ فخر ہے ۔