اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع كا دھان کی فصل کے حوالے سے سمبڑیال کا دورہ

جمعہ 25 جولائی 2025 15:51

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے دھان کی فصل کے حوالے سے سمبڑیال کا دورہ کیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے جمعہ کو دھان کی فصل کے حوالے سے کسانوں کو آگاہی دینے کیلئے کپوروالی ،کورووال اور جیٹھی کے گائوں کا دورہ اور ائیرپورٹ روڈ پر بلال ٹریڈر زرعی سروس کا معائنہ بھی کیا ہے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ فیلڈ انویسٹی گیٹر آفیسر محکمہ زراعت لیاقت علی بھی موجود تھے۔ اس دوران انہوں نے کسانوں کے ساتھ ایک بیٹھک کا اہتمام کیا ۔دھان کی فصل کے بارے میں معلوماتی آگاہی دی اور کھیتوں میں جاکر مختلف مقامات پر فصل کا بغور معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے کسانوں کو ہدایت کی کہ بروقت متناسب کھادوں کا استعمال کریں اور ضرورت کے مطابق زہریں ڈالیں اور ممنوعہ زہریں ہرگز استعمال نہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دھان کی فصل کے حوالے سے لگنے والی مختلف بیماریوں اور کیڑےمکوڑوں کے موثر تدارک کے حوالے سے بھی آگاہی دی۔انہوں نے فصلوں میں اگنے والی جڑی بوٹیوں کے وقت پر تدارک کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں اور تلف کرنے کے لیے موثرطریقہ کار کا بھی بتایا۔ ترقی دادہ کا شت کار افضل چیمہ کو بائیس ایکٹر دھان کی براہ بیج کامیاب کاشت پر مبارک باد دی ۔

انہوں نے کہا کہ وقت پر جڑی بوٹیوں کو تلف اور بیماریوں پر کنٹرول سے فصل میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے ، اگر ان کا تدارک نہ کیا جائے تو کسان کو پیدا واری نقصان سے دوچار ہونے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کی راہنمائی کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ اس سلسلے میں کسانوں کی راہنمائی کی جارہی ہے اور کسی بھی ایمرجنسی یا معلومات کیلئے فیلڈ میں موجود محکمہ زراعت کے نمائندوں سے رابطہ کریں یا محکمہ زراعت کی دی گئی ہیلپ لائن پر کال کریں۔

متعلقہ عنوان :