قائد آباد پولیس اور سٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا

جمعہ 25 جولائی 2025 16:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) سواتی محلے کے قریب قائد آباد پولیس اور سٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک انتہائی مطلوب ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ ڈکیت کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جمعہ کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق پولیس نے ہلاک ملزم عامرعر ف عامر کوہاٹی کے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن، نقدی اور موبائل فونز برآمدکرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان نے گشت پر مامور پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ہلاک ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج تھے جن میں سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سمیت مختلف جرائم شامل ہیں۔ہلا ک ملزم سے برآمدشدہ اسلحہ کو فرانزک رپورٹ کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کے تحت قانونی کارروائی عمل لاتے ہوئے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔