روس، رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 3 افراد ہلاک

جمعہ 25 جولائی 2025 16:33

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) روس کے علاقے سراتوف میں رہائشی عمارت میں گیس دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق علاقائی ایمرجنسی حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کو 10 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں ہوا، جس کے باعث ساتویں سے 10ویں منزل تک کے مرکزی داخلی دروازے کو نقصان پہنچا ۔ مقامی حکام کے مطابق ابتدائی وجہ گیس لیکج تھی۔ ■

متعلقہ عنوان :