پہلی ششماہی میں عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ رہی ، سعودی حکام

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 15:17

پہلی ششماہی میں عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ رہی ، سعودی حکام
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں برس پہلی ششماہی کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ سے زیادہ رہی جو سالانہ بنیاد پر 6 فیصد زیادہ ہے،ان میں 28 لاکھ بیرونی زائرین کا تعلق 138 ممالک سے تھا۔ وزارت حج و عمرہ کے حوالے سے بتایا گیاکہ رواں برس عمرہ سیزن کے آغاز سے گزشتہ ماہ کے اختتام تک اندرونی وبیرونی عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔

(جاری ہے)

بیرون ملک سے عمرہ ویزے پر 28 لاکھ زائرین مملکت پہنچے جن کا تعلق 135 ممالک سے تھا ،انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد مسجد نبوی الشریف میں بھی حاضری دی۔وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تفتیشی ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں جو عمرہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کی نگرانی کرتی ہیں۔علاوہ ازیں زائرین کی سہولت اور کسی بھی شکایت کے ازالے کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ذیلی دفاتر اور حرمین شریفین کے باہر کیبنزمیں بھی اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں۔