غیر ملکی ماہر کارکنوں کیلئے H-1B ویزہ فیس بڑھانے کا ٹرمپ کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:55

غیر ملکی ماہر کارکنوں کیلئے H-1B ویزہ فیس بڑھانے کا ٹرمپ کا فیصلہ عدالت ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی ماہر کارکنوں کے لیے H-1B ویزا کی فیس بڑھا کر ایک لاکھ ڈالر کرنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔یہ مقدمہ سان فرانسسکو کی وفاقی عدالت میں یونینز، تعلیمی اداروں، مذہبی تنظیموں اور کمپنیوں کے اتحاد نے دائر کیا ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو قانون کے تحت اس ویزا پروگرام میں ایسی تبدیلی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ اقدام امریکی ورکرز کی نوکریوں کی حفاظت اور کم تنخواہ پر غیر ملکی بھرتی کو روکنے کے لیے ہے۔ تاہم، ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امریکہ میں مہارت کی کمی کو پورا کرنے والے نظام کو نقصان پہنچائے گا۔فی الحالH-1B ویزا حاصل کرنے کے لیے کمپنیاں تقریبا 2,000 سے 5,000 ڈالر فیس ادا کرتی ہیں۔ ٹرمپ کے نئے حکم کے مطابق اب کوئی بھی نیا H-1B ویزا تبھی ملے گا جب کمپنی 100,000 ڈالر اضافی فیس ادا کرے گی۔ادھر، عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا حکم امریکی آئین کے خلاف ہے، کیونکہ ٹیکس لگانے یا فیس بڑھانے کا اختیار صرف کانگریس کو حاصل ہے۔