فیصل آباد ،مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے جائیکا وفد کے ہمراہ جھال خانوآنہ پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ

جمعہ 25 جولائی 2025 19:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے جائیکا وفد کے ہمراہ جھال خانوآنہ پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا اور نہر سے پانی لے کر ٹریٹمنٹ کے بعد شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا،ڈائریکٹر جائیکا پراجیکٹ عثمان ضیا و دیگر بھی موجود تھے۔

ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ اور جائیکا وفد نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے مانیٹرنگ کے سکاڈا سسٹم اور پانی کے معیار کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے کے لئے تجزیاتی لیبارٹری کا بھی وزٹ کیا اور اس نظام کو سراہا۔اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے شہری اور واسا حکام جائیکا کے شکر گزار ہیں کہ ان کے تعاون سی7، ارب روپے سے زائد لاگت کا سٹیٹ آف دی آرٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد شہر کے مشرقی آبادیوں کی2 لاکھ سے زائد افراد کو مصفا پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جائیکا حکام نے اس پراجیکٹ پر واسا فیصل آباد کے ساتھ مشترکہ کام کرتے ہوئے ٹائم فریم کے مطابق اس پراجیکٹ کو مکمل کیا جس سے اب شہری مستفید ہو رہے ہیں۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد جائیکا اور واسا فیصل آباد کے مابین اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اب جائیکا کی معاونت سے واسا کی کیپسٹی بلڈنگ اور سمارٹ واٹر میٹرز کی انسٹالیشن کے پراجیکٹ پر کام کی رفتار کر تیز کر دیاگیا ہے۔جائیکا اور واسا فیصل آباد کے مشترکہ پراجیکٹس فیصل آباد کے شہریوں کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :