صدرفیصل آباد چیمبر سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی ملاقات

جمعہ 25 جولائی 2025 22:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحا ن نسیم بھراڑہ نے اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن محترمہ روبینہ خالد سے ملاقات کی اور انہوں نے تیسری بار سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکبا د دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینیٹر روبینہ خالد خدمت کے جذبے سے غربت کے خاتمہ کیلئے بھر پور کوششیں کر رہی ہیں جبکہ اس سلسلہ میں اربوں روپے معذوروں، بیوائوں اور دیگر مستحقین میں انتہائی شفاف طریقے سے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ روبینہ خالد کی وژن کے تحت مفت تکنیکی اور پیشہ وارانہ تربیت کے علاوہ ماہانہ وظائف ، بونس اور روزگار کیلئے بھی مالی وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے انہیں فیصل آباد کے دورے کی بھی دعوت دی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بہت جلد دوبارہ فیصل آباد کا دورہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :