ایما راڈوکانو اور ایلینا ریبا کینا ڈبلیو ٹی اے واشنگٹن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 25 جولائی 2025 19:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)انگلینڈ کی نامور ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو اور قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا ڈبلیو ٹی اے واشنگٹن اوپن ٹینس میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ایما راڈوکانو نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں جاپان کی نامور ٹینس سٹار نائومی اوساکا کو شکست دے کرٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ قازقستان کی تھرڈ سیڈڈ ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا نے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں کینیڈین حریف کھلاڑی وکٹوریہ وینیسا مبوکو کو مات دی۔

واشنگٹن میں ڈبلیو ٹی اے کا ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ انگلینڈ کی نامور ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ کے میچ میں جاپان کی نامور ٹینس سٹار نائومی اوساکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ یونانی ٹینس سٹار ماریا سکاری سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی وکٹوریہ وینیسا مبوکو کو 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :