میرے دور کے بولرز موجودہ زمانے کے بولرز سے زیادہ خطرناک تھے : کیون پیٹرسن

20، 25 برس پہلے اچھے بولروں کی وجہ سے بیٹنگ بہت مشکل ہوتی تھی، آج کے دور میں بیٹنگ کرنا بہت آسان ہے: سابق انگلش کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 27 جولائی 2025 16:33

میرے دور کے بولرز موجودہ زمانے کے بولرز سے زیادہ خطرناک تھے : کیون پیٹرسن
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جولائی 2025ء ) انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے اپنے دور کے بولروں کو موجودہ زمانے کے بولروں سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔ 
اپنی ٹوئٹ میں 45 سالہ سابق انگلش کھلاڑی کا کہنا تھا کہ 20، 25 برس پہلے اچھے بولروں کی وجہ سے بیٹنگ بہت مشکل ہوتی تھی، آج کے دور میں بیٹنگ کرنا بہت آسان ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ پر تنقید کریں گے لیکن کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ آج کے دور کے خطرناک بولر کون ہیں؟۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے کہا کہ اُس زمانے میں تو وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، کرٹلی امبروز، گلین میک گرا، شین وارن اور مرلی دھرن جیسے بولر ہوتے تھے جن کے خلاف کھیلنا آسان نہ تھا۔ 
 
واضح رہے کہ کیون پیٹرسن انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ہیں، جنہوں نے 2005ء سے 2014ء کے دوران انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ، خوداعتمادی اور کرکٹ کے جدید انداز کے لیے مشہور رہے۔ 
کیون پیٹرسن نے 104 ٹیسٹ میچز میں 8 ہزار سے زیادہ رنز سکور کیے اور کئی یادگار اننگز کھیلیں۔ 
وہ 2012ء میں انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بیٹرز میں شامل تھے۔                                                                     

متعلقہ عنوان :