ڈرون حملے کے شہداء و زخمیوں کے لواحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم

جمعہ 25 جولائی 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری ملک نیک محمد خان داوڑ نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں گزشتہ مہینے ہونے والے ڈرون حملے کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور شہداء و زخمیوں کے خاندانوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چار شہداء کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے مالیت شہداء پیکج کا چیک دیا گیا، جبکہ چار زخمیوں کو زخمیوں کے مالی امداد کے چیک فراہم کئے گئے۔

اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ملک نیک محمد خان داوڑ نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی بحالی و فلاح کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندانوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔