Live Updates

27 جولائی سے31 جولائی کے دوران بارش کا امکان، سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں: خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی

جمعہ 25 جولائی 2025 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے کہا ہے کہ 27 جولائی سے31 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے، سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی سیاحتی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 27 جولائی سے31 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے،سیاحوں اور مسافروں سے التماس کی جاتی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب جانے سے گریز کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی قسم کی ہنگامی حالات میں خیبر پختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :