وزیر اعلی مریم نواز کا ویژن جدید پنجاب،6 نو تشکیل شدہ واسا ایجنسیوں کے پی سی ون پی اینڈ ڈی کو ارسال

ہفتہ 26 جولائی 2025 01:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن "ترقی، سہولت اور عوامی فلاح پر مبنی جدید پنجاب" کے تحت صوبے کے چھ نئے اضلاع میں واسا ایجنسیوں کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ ہائوسنگ کے مطابق ڈیرہ غازی خان، اوکاڑہ، جھنگ، حافظ آباد، سرگودھا اور جہلم کے لیے واسا ایجنسیوں کے PC-1 پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ کہ ڈیرہ غازی خان کے لیے 16,578 ملین روپے، اوکاڑہ کے لیے 8,962 ملین، جھنگ کے لیے 16,173 ملین، حافظ آباد کے لیے 8,526 ملین، سرگودھا کے لیے 17,469 ملین اور جہلم کے لیے 10,102 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ ان فنڈز سے مذکورہ اضلاع میں سیوریج اور ڈرینیج نظام کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا، دفاتر کا قیام، فیلڈ آپریشنز کے لیے ضروری آلات کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ اربن فلڈنگ سے بچا ئوکے لیے سیوریج نظام کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہو چکی ہے، نئی واسا ایجنسیوں کے قیام سے مقامی سطح پر نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :