سیکرٹری ہائوسنگ کی زیرصدارت لاہور سٹرکچر پلان روڈ بارے اجلاس،ڈی جی ایل ڈی اے نے بریفنگ دی

ہفتہ 26 جولائی 2025 01:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن "جدید، منظم اور پائیدار شہری ترقی" کے تحت لاہور میں اہم اسٹرکچر پلان روڈز پر کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور کی سات اہم شاہراہوں کو اسٹرکچر پلان کے مطابق مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر شہر کی 58 اسٹرکچر پلان روڈز پر کام کیا جائے گا۔

ان سڑکوں کی کل لمبائی 615 کلومیٹر ہو گی۔سیکرٹری ہائوسنگ نے کہا کہ اسٹرکچر پلان روڈز نہ صرف ٹریفک کے بہائو کو منظم اور بہتر بنائیں گی بلکہ شہری علاقوں کی منصوبہ بندی اور ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منظم روڈ نیٹ ورک کے ذریعے شہریوں کے سفر میں وقت اور مشقت کی بچت ممکن ہو سکے گی،یہ اقدام حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق لاہور کو ایک جدید، منظم اور خوبصورت شہر بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔