راجستھان میں سکول کی چھت گرنے سے 7 بچے ہلاک، 30 زخمی

ہفتہ 26 جولائی 2025 13:14

جے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) بھارتی راجستھان میں ایک سکول عمارت کی چھت گرنے سے سات بچے ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واقعہ ضلع جھالاوان کے گائوں پپلود کے گورنمنٹ اپر پرائمری سکول میں اس وقت پیش آیا جب طلباءصبح کی اسمبلی میں موجود تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ عمارت کے اندر ہونے والی اسمبلی میں کم از کم 40طلباءموجود تھے ۔ عمارت کی چھت منہدم ہونے سے سات بچوں کی ہلاکت جبکہ 30کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔زخمی طلباءکو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔