موٹروے پولیس کی شہریوں کو سفر کے دوران نوسربازوں اور جعلی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے محتاط رہنے کی ہدایت

ہفتہ 26 جولائی 2025 14:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) موٹروے پولیس نے شہریوں کو موٹروے پر سفر کے دوران نوسربازوں اور جعلی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مسافروں کو اہم احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو سروس ایریاز میں اجنبی افراد سے محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی اور کسی سے نقدی اور لین دین میں ہوشیار رہنے ،جعلی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے ہوشیار رہنے اور صرف موٹروے پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

انہوں نے عوام کوخبردار کیا کہ وہ موٹروے پر گاڑی ہارڈ شولڈر پر نہ روکیں بلکہ صرف سروس اور ریسٹ ایریاز میں پارک کریں۔موٹروے پولیس زون ایم سی 1 کی جانب سے سروس اور ریسٹ ایریاز کی مساجد میں آگاہی مہم چلائی گئی جہاں انہوں نے روڈ سیفٹی سٹالز لگائے ،مسافروں میں پمفلٹس تقسیم کئے اور عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی ۔ موٹروے پولیس کی اس کاوش کو مسافروں نے سراہا اورایک مثبت قدم قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :