راولپنڈی پولیس کی کارروائی ، 4 منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 26 جولائی 2025 15:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) راولپنڈی پولیس نے چار منشیات فروش گرفتار کر کے5 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ترجمان پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے3 کلو 80 گرام چرس برآمد کرلی۔ بنی پولیس نے بھی دو افراد کو گرفتار کر کے 2 کلو 61 گرام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

سی پی او خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :