سرگودھا، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے آل مینارٹی کمیونٹی اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) میثاق سنٹر سرگودھا کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے آل مینارٹی کمیونٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ انسانی حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کو میٹنگ کا موضوع بنایا گیا۔ میٹنگ میں تمام مذاہب بالخصوص اقلیتی برادری کی نمائندگی کو یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انچارج میثاق سنٹر محمد دانش نے شرکاء کو مذہبی ہم آہنگی کی افادیت،انسانی حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

انچارج میثاق سنٹر محمد دانش نے کہا کہ امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا ، ایک دوسرے کے ساتھ امن و امان اور بھائی چارہ کے ساتھ رہیں تاکہ ماحول کو پُرامن رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کو ہم سب نے مل کر فروغ دینا ہے۔ محمد دانش نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :