وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات،امن و امان اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:47

وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات،امن و امان اور صوبے کی مجموعی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ آمد پروزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیاوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں امن و امان اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں وفاق اور بلوچستان کے مابین بحالی امن و مختلف امور پر روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔