ڈاکٹر کی فرض شناسی ، بروقت طبی امداد فراہم کر کے زہریلے سانپ کے ڈسے شخص کی جان بچا لی

ہفتہ 26 جولائی 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) جنرل ہسپتال لاہور کے فرض شناس ڈاکٹر نے بروقت طبی امداد فراہم کر کے زہریلے سانپ سے ڈسے شخص کی جان بچا لی۔ترجمان کے مطابق گجومتہ لاہور کے رہائشی 32سالہ محمد ارشد کو سانپ نے ڈس لیا تھا جسے بیہوشی کی حالت میں جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مقصود و دیگر عملے نے فوری طور پر متاثرہ مریض کو اینٹی سنیک وینم انجیکشن لگایا جس سے اس کی حالت سنبھل گئی۔

(جاری ہے)

بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر محمد ارشد کے اہل خانہ نے لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے اس فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے پر طبی عملے کی تعریف کی اور کہا کہ شعبہ حادثات میں اکثر مریض انتہائی سیریس حالت میں لائے جاتے ہیں جن کی جان بچانا معالج کی اولین ترجیح ہوتی ہے ،جس کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جاتے ہیں۔انہوں ہے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی تمام طبی و تشخیصی سہولیات بلا معاوضہ اور بروقت فراہم کی جا رہی ہیں جس سے دن بدن شہریوں کاا س ادارے پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔