ملتان،منشیات کے مقدمے میں گرفتارملزم کو 9سال قیداور ایک لاکھ روپے جرمانہ

ہفتہ 26 جولائی 2025 23:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ملتان کی عدالت نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو 9سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق رواں سال2025ء میں تھانہ شاہ شمس پولیس کے اے ایس آئی محمد ارشد ڈوگرنے ناکہ بندی کے دوران ملزم سید اسد عباس سے1360گرام چرس برآمد کرلی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم سید اسد عباس کو9 سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔