دھان کی پیداوار بڑھانے کے لیے زنک کا استعمال ضروری ہے ، محکمہ زراعت

اتوار 27 جولائی 2025 15:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو فصل کی بہتر پیداوار کے لیے زنک سلفیٹ کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے اتوار کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زنک کی کمی خاص طور پر ان زمینوں میں زیادہ پائی جاتی ہے جہاں پہلی مرتبہ دھان کی فصل کاشت کی جا رہی ہو، اس کمی کو پورا کرنے کے لیے زنک کا بروقت استعمال نہ صرف پنیری کی بہتر نشوونما کا سبب بنتا ہے بلکہ فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافے کا بھی ذریعہ بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زنک کے استعمال سے نہ صرف فصل کی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ یہ ایک معاشی لحاظ سے بھی فائدہ مند سرمایہ کاری ہے، کیونکہ اس سے کسان کو زیادہ پیداوار اور بہتر مالی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔انہوں نے تمام کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ زنک کے مناسب استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ فصل کی پیداوار میں بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :