سرگودھا ،چینی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی 513دکانوں کو چیکنگ،18 سیل ، 10افراد کو گرفتار ،5مقدمات درج

اتوار 27 جولائی 2025 19:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سرگودھا میں سرکاری نرخوں پر چینی کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 513 دکانوں کو چیک کرتے ہوئے 18 دوکانات کو سیل اور 10 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 5 مقدمات درج کئے گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق چینی کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہول سیل مارکیٹ میں چیکنگ کے دوران 11 خلاف ورزیاں سامنے آنے پر 2 مقدمات درج اور 4 دکانوں کو سیل اور ایک دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا اس دوران مختلف ڈیلرز کو 2 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اسی طرح پرچون مارکیٹ میں 502 خلاف ورزیوں پر 3 مقدمات درج اور 14 دکانیں سیل کر کے 9 افراد کو گرفتار کیا گیا اور مختلف دوکانداروں کو 5 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ضلعی افسران نے واضح کیا کہ شہریوں کومقررہ نرخوں پر اشیاکی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :