جعلی ڈرنکس یونٹس کو پلاسٹک بوتلیں سپلائی کرنے والا یونٹ پکڑا گیا

اتوار 27 جولائی 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) لاہور میں جعلی ڈرنکس یونٹس کو پلاسٹک بوتلیں سپلائی کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزپور روڈ پر رات گئے پلاسٹک بوتل بنانے والے یونٹ کا معائنہ کیا اور 1100تیار مختلف برانڈز کی نقلی پلاسٹک بوتلیں،2مولڈ ڈائی، بلوئنگ مشین، 9 بوریاں پلاسٹک بوتل پری فوم (خام مال) ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رہائشی علاقے میں قائم یونٹ میں معروف برانڈز کی نقلی پلاسٹک بوتلیں تیار ہو رہی تھیں جو کہ جعلی ڈرنکس یونٹس کو سپلائی کی جاتی تھیں، جعلسازی پر فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے موقع پر ایف آئی آر درج کروا دی۔ ڈی جی نے بتایا کہ قوانین کے خلاف ناقص پلاسٹک سے بوتلیں تیار کی جارہی تھیں،صحت دشمن عناصر کے سہولت کاروں کے گرد بھی شکنجہ سخت کیا جارہا ہے، خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کے دن گنے جاچکے، زیرو ٹالرینس ہے، ویجیلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کر کے بوتلوں کی سپلائی ناکام بنائی گئی، شہری اپنے ارد گرد موجود ایسے عناصر کیخلاف فوری 1223پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :