کراچی،تھانہ گلشنِ اقبال پولیس کی کارروائی،منشیات اورگٹکا ماوا فروشی میں ملوث3 ملزمان گرفتار

اتوار 27 جولائی 2025 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے کارروائی کرکے منشیات اورگٹکا ماوا فروشی میں ملوث3 ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات اور گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی گرفتاریاں گلشنِ اقبال بلاک7، گلشنِ اقبال بلاک 13/D3 اور جمالی کالونی سے عمل میں لائی گئیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1600 گرام اعلی کوالٹی کی چرس، تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ اور گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں احمر عرف عمیر ولد مینیم انور، محمد شعیب عرف شیبی ولد بشیر اور محمد جاوید ولد محمد صادق شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :