نواب شاہ کی رہائشی یاسمین بروہی کا اپنے شوہر کے ظلم و ستم کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے باہر احتجاج

اتوار 27 جولائی 2025 22:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)نواب شاہ کی رہائشی یاسمین بروہی نے اپنے شوہر کے ظلم و ستم کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا شوہر ایک ظالم انسان ہے جو ہمیشہ مار پیٹ کرتا رہتا ہے، کام کاج بھی نہیں کرتا اور خرچ بھی نہیں دیتا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ شوہر کا گھر چھوڑ کر اب اپنے والدین کے پاس رہ رہی ہیں اور شوہر سے طلاق کے لیے حیدرآباد کی عدالت میں پٹیشن بھی دائر کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شوہر سے جان کو خطرہ ہے، اعلی حکام سے اپیل کی کہ شوہر سے طلاق دلوا کر ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :