تھرپارکر‘ 3 ماہ قبل قتل کی گئی لڑکی کیس کا ایک اورملزم گرفتار

لڑکی کو اس کے والد اور بھائی نے قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی تھی اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تھا

پیر 28 جولائی 2025 11:47

تھرپارکر‘ 3 ماہ قبل قتل کی گئی لڑکی کیس کا ایک اورملزم گرفتار
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)تھرپارکر میں 3 ماہ قبل لڑکی کو قتل کر کے کنویں میں پھینکنے کے مقدمے میں تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

لڑکی کو اس کے والد اور بھائی نے قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی تھی اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تھا جبکہ تفتیش میں والدہ نے سارا واقعہ بیان کر دیا۔19 اپریل کو لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں والد اور بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ لڑکی کے قاتل باپ اور بھائی کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :