انگلینڈ سے شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ہماری ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا ،شکست کی مستحق نہیں تھی،ہسپانوی کوچ مونٹس ٹوم

پیر 28 جولائی 2025 16:16

انگلینڈ سے شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ہماری ٹیم نے بہتر ..
بیسل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) سپین کی ویمنز فٹ بال ٹیم کی کوچ مونٹس ٹوم نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم یورو ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں ہارنے کی مستحق نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل پیش کیاہے۔ان کی ٹیم شکست کی مستحق نہیں تھی۔ انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے یورو ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں سپین کے خلاف انتہائی سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 1-3 گول سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مونٹس ٹوم نے بیسل کے سینٹ جیکب پارک میں میچ کے بعد میڈیا کانفرنس میں کہا کہ میرے خیال میں میری ٹیم شکست کی مستحق نہیں تھی۔ ہم نے انگلینڈ میں ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم کے خلاف فائنل میں پہنچنے کے لیے کافی عرصے تک سخت محنت کی، اور میں نے سوچا تھاکہ ہماری ٹیم فائنل میں کامیابی کے لئے زیادہ مستحق ہے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کاکھیل 90 منٹ کے بعد 1-1 سے ختم ہوا، سپین کے لیے ماریونا کالڈینٹی کے 25 ویں منٹ کے اوپنر کے بعد ایلیسیا روسو نے انگلینڈ کی جانب سے گول کرنے کے بعد 1-1 سے برابر کر دیا ۔

اضافی وقت میں مزید کوئی گول نہ کرنے کے بعدفائنل میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر چلا گیا جس میں انگلینڈ نے سپین کی ٹیم کو 1-3 گول سے ہرا دیا۔ہسپانوی شکست خوردہ ٹیم کی کوچ مونٹس ٹوم نے مزید کہا کہ یہ کھیل ہے اور کھیل میں ہار جیت اس کا حصہ ہوتا ہے ، جیسے ہمارے ساتھ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا۔ مونٹس ٹوم نے 2023 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں سپین کی انگلینڈ کو شکست دینے کے فوراً بعد جورج ولڈا سے کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

مونٹس ٹوم نے کہا کہ میں نے سوچا کہ ہم نے پہلے ہاف میں اچھا کھیلاپیش کیا ہے تاہم دوسرے ہاف میں انگلینڈ کی جانب سے گول کرنے کے بعد 1-1 گول کی برابری نے ہمیں تھوڑا سا مایوس کر دیا تھا۔ اس کے بعد ہم نے اضافی وقت میں بھی کھیل پر قبضے کے لئے غلبہ حاصل کیا لیکن جیت ہمارا مقدہ نہ بن سکی ۔ مونٹس ٹوم نے کہا کہ سپین کی ٹیم پہلی مرتبہ یورپی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی تھی اور اس نے فائنل میچ پر مجموعی طور پر 60 فیصد قبضہ حاصل کرلیا تھا اور انگلینڈ کی جانب سے 10 کے مقابلے میں سپین کی ٹیم نے انگلینڈ کے گول پوسٹ پر 24 کوششیں کیں تھی۔

ٹوم نے مزید کہامیں نے سوچا کہ ہم بہتر ٹیم ہیں لیکن فٹ بال میں یہ ہمیشہ بہترین ٹیم نہیں ہوتی جو جیت جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ایک بہترین ٹیم ہے اور پورے ٹورنامنٹ میں بہت مسابقتی رہی ہے۔ سپین کی پہلی پنالٹی پیٹری گیجرو نے سکور کی لیکن اس کے بعد کیلڈینٹی اور بونماٹی دونوں کی کوششوں کو انگلینڈ کی گول کیپر ہننا ہیمپٹن نے ناکام بنادیا۔

متعلقہ عنوان :