آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے ہرا کر ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوٹنی سیریز میں بھی کلین سویپ کر دیا

منگل 29 جولائی 2025 16:46

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی ..
سینٹ کٹس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو اس کے ہوم گرائونڈ پر پانچویں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ کے بعد پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھی کلین سویپ کر دیا۔ آسٹریلیا کے بین دروشوئس میچ کے اور کیمرون گرین سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

منگل کو وارنر پارک، باسیٹری، سینٹ کٹس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 170 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ شمرون ہٹمائر نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے 35 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ جیسن ہولڈر نے 20 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین دروشوئس نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں ،نیتھن ایلس نے دو جبکہ ایڈم زمپا،ایرون ہارڈی،گلین میکسویل اور شان ایبٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔آسٹریلیا کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے مچل اوون 37، کیمرون گرین 32،ٹم ڈیوڈ 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ایرون ہارڈی ناقابل شکست 28 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے تین جبکہ جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کے بین دروشوئس کو میچ جبکہ کیمرون گرین کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔\932

متعلقہ عنوان :