بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سے قبل اسٹار آل راؤنڈر انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل

منگل 29 جولائی 2025 15:55

بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سے قبل اسٹار آل راؤنڈر انگلینڈ کے اسکواڈ ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے لیے اسٹار آل راؤنڈر جیمی اوورٹن کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔آل راؤنڈر جیمی اوورٹن نے 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جہاں انہوں نے 97 رنز بنائے اور دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔اوورٹن انگلش اسکواڈ میں جوفرا آرچر، کرس ووکس، جوش ٹونگو، گس اٹکنسن اور برائیڈن کارس کے ساتھ 15 رکنی اسکواڈ میں چھٹے فاسٹ بولر ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔گزشتہ روز بھارت نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 425 رنز بنائے تھے جس کے بعد میچ بغیر کسی نتیجے میں ختم ہوگیا۔شبھمن گل، واشنگٹن سندر اور رویندرا جڈیجا نے دوسری اننگز میں شاندار سنچریاں اسکور کیں۔انگلش اسکواڈ میں بین اسٹوکس کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، زیک کرولی، لیام ڈاسن، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، اولی پوپ، جو روٹ، جیمی اسمتھ، جوش ٹونگ، کرس ووکس شامل ہیں۔