نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 13 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

پیر 28 جولائی 2025 17:14

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) نائیجیریا کی وسطی ریاست نائجر میں کشتی الٹنے سے 13 افراد ہلاک اور درجنوں تاحال لاپتہ ہو گئے ۔ شنہوا نائجر سٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ عبداللہ بابا آراہ کے حوالے سے بتایا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جبکہ کشتی پر مسافروں کے علاوہ زرعی اجناس بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

کشتی گونو کمیونٹی سے ہفتہ وار بازار کو جانے کے لئے روانہ ہوئی اور شیرو رو کے علاقہ کواتازومبا کے قریب الٹ گئی۔انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران 3 افراد، جن میں کشتی کا آپریٹر بھی شامل ہے، کو بچا لیا گیا ہے تاہم کشتی میں سوار کل افراد کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی ۔مقامی غوطہ خوروں اور رضاکاروں سمیت امدادی کارکن سرچ آپریشن میں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :