جنوبی غزہ میں دو اسرئیلی فوجی ہلاک

دونوں فوجیوں کی بکتر بند گاڑی خان یونس شہر میں دھماکے سے پھٹ گئی،ذرائع

پیر 28 جولائی 2025 17:15

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں لڑائی میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیس اور 22 سال کی عمر کے دونوں فوجیوں نے گولانی انفنٹری بریگیڈ کی 51 ویں بٹالین میں خدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوجی ذرائع نے بتایا کہ وہ اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی بکتر بند گاڑی خان یونس شہر میں دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکہ ایک دیسی ساختہ بم کی وجہ سے ہوا جو جو ایک سرنگ سے برآمد ہونے والے مزاحمت کار نے کیا۔

متعلقہ عنوان :