نوشہروفیروز میں زیادتی کا شکار لڑکی کی پراسرار موت، لاش گھر کے سامنے سے مل گئی

زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد لڑکی فیصلے لیے وڈیرے کے پاس گئی تھی، لڑکی کو وڈیرے کے گھر پر امانت کے طور پر رکھا گیا تھا؛ ڈی ایس پی مجید آرائیں کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی پیر 28 جولائی 2025 16:28

نوشہروفیروز میں زیادتی کا شکار لڑکی کی پراسرار موت، لاش گھر کے سامنے ..
نوشہروفیروز ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2025ء ) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں زیادتی کا شکار لڑکی فائزہ کی پراسرار طور پر موت ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد لڑکی فیصلے لیے وڈیرے کے پاس گئی تھی جہاں وہ پراسرار طور پر انتقال کرگئی، اس حوالے سے ڈی ایس پی نوشہرو فیروز مجید آرائیں نے بتایا کہ محبت ڈیرو میں چند روز قبل لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد فریقین فیصلے کے لیے وڈیرے کے پاس گئے تھے اور معاملے کا فیصلہ ہونے تک متاثرہ لڑکی کو وڈیرے کے گھر پر امانت کے طور پر رکھا گیا تھا۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے لڑکی کی موت نیند کی زیادہ گولیاں کھانے کے باعث ہوئی اور لڑکی کی نانی نے رشتے داروں کو اس قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے، اس ضمن میں لڑکی کی نانی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے لڑکی کو وڈیرے کے گھر سے اغواء کرنے کے بعد زہر دے کر قتل کیا، تاہم مقامی وڈیرے کے گھر سے لڑکی کے اغوا کی کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی، اس تمام تر صورتحال میں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کنڈیارو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے اور ابتدائی تفتیش مکمل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مقامی وڈیرے عزیز اللہ ڈہراج کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ورثاء میرے ملازم ہیں، جب اس سے زیادتی ہوئی تو فریقین میرے پاس آئے اور فیصلے پر اصرار کیا، میں نے لڑکے والوں پر 4 لاکھ روپے جرمانہ اور متبادل 2 رشتے لڑکی والوں کو دینے کا فیصلہ دیا اس کے علاوہ متاثرہ لڑکی فائزہ کی شادی ملزم لڑکے کے ساتھ کرنے کا بھی فیصلہ سنایا، تاہم لڑکی میرے پاس امانت کے طور پر نہیں تھی، اس کا ویسے آنا جانا ضرور تھا، اب لڑکی نے زہر کھایا یا کسی نے کچھ کھلایا ہے اس کا مجھے علم نہیں کیوں کہ وہ میرے پاس نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :