چاول فصل مینجمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

کمیٹی 15ارکان پر مشتمل،کمشنرلاہور ڈویژن کنوینر ہونگے

پیر 28 جولائی 2025 18:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) چاول فصل مینجمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مانیٹرنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مانیٹرنگ کمیٹی 15ارکان پر مشتمل ہو گی۔

(جاری ہے)

کمشنرلاہور ڈویژن رائس کراپ مینجمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینر ہوں ے، ڈائریکٹر ایکسٹینشن زراعت مانیٹرنگ کمیٹی کے سیکرٹری مقرر جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز، چیف انجینئر لیسکو سمیت آبپاشی، پیسٹ وارمنگ و پسٹیائیڈز اور انفارمیشن کے افسران کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

لاہور ڈویژن کے تین بہتر چاول پیداکنندگان کسان، پیسٹیسائیڈز کمپنیز اور کھاد کمپنیز کے نمائندے بھی کمیٹی کے ارکان ہوں گے ۔ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی دھان بجائی، نشوونما، ویڈ مینجمنٹ و دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لے گی، کمیٹی کھاد دستیابی، جعلی پیسٹیسائیڈز کے خلاف کریک ڈاون اور محکمہ زراعت کی فیلڈ سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی راہنمائی کیلئے آگاہی مہم کو موثر بنانے کے اقدامات کو بھی مانیٹر کرے گی۔

متعلقہ عنوان :