بالاکوٹ کے علاقے ندی سچاں کے قریب جیپ حادثہ، خواتین سمیت 10 افراد زخمی

پیر 28 جولائی 2025 19:56

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) بالاکوٹ کے علاقے ندی سچاں کے قریب جیپ حادثے کا شکار ہونے سے خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق تحصیل بالاکوٹ کے علاقے ندی سچاں کے قریب جیپ پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اور فلاحی ادارے کی ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق کیوائی سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :